جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

ڈھاڈر، گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

ضلع بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا، سخت سردی میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا، گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایس پی بولان محمود احمد نوتیزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ سوئی گیس حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں درج نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

 مقدمے میں ایکسپلسوسیو اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیا گیا۔

دھماکے اور آگ لگنے سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہوا، دوسری جانب لیویز حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے سراج اباد پہنچ گئی، تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے سے کوئٹہ ،مچ ،پشین، زیارت، قلات، مستونگ میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.