کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی کیش وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا، موٹروے پولیس نے ناصرف مدد کی بلکہ سیکیورٹی بھی فراہم کی۔
موٹروے پولیس کے مطابق بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی کمپنی کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ ان کی ایک کیش وین کا لیاری ایکسپریس وے پر گلشن اقبال سے ماڑی پور کی طرف جاتے ہوئے ٹائر برسٹ ہو گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کیش وین میں اس وقت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر بروقت اقدام کیا۔ کیش وین کو فوری طور پر ناصرف سیکیورٹی فراہم کی بلکہ بروقت مدد بھی فراہم کی گئی۔
Comments are closed.