بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈھائی ماہ میں چھٹا پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: رواں سال ڈھائی ماہ میں چھٹی بار پٹرول  کی قیمتوں میں 16فروری سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہےجس میں پٹرول 16روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت  میں بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.