دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے سال 2023ء میں ماہ ستمبر تک غیر ملکی سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اس عرصہ کے دوران 2 لاکھ 54 ہزار پاکستانی دبئی آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس سال جنوری سے ستمبر تک ایک کروڑ 24 لاکھ غیرملکی سیاح دبئی آئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.5 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ 2019 میں کورونا وائرس سے قبل کے مذکورہ عرصے کے مقابلے میں 2023 میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں سب سے زیادہ سیاح بھارت سے آئے۔ جن کی تعداد 17 لاکھ 70 ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب سے 8 لاکھ 56 ہزار، برطانیہ سے 8 لاکھ 25 ہزار اور روس سے 8 لاکھ 6 ہزار سیاح دبئی آئے۔
سلطنت عمان سے آنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 89 ہزار، امریکا سے پانچ لاکھ 23 ہزار، چین چار لاکھ 57 ہزار، جرمنی 4 لاکھ ایک ہزار، ایران 2 لاکھ 96 ہزار افراد دبئی آئے۔
Comments are closed.