اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ڈکی بھائی اپنے خوابوں کی گاڑی کے مالک بن گئے

پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے اپنی یوٹیوب کی کمائی سے تقریباً 5 کروڑ روپے کی گاڑی خرید لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے اپنی کامیابی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے اپنی نئی گاڑی ’ اوڈی ای ٹرون ۔ جی ٹی‘ کے ساتھ چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ میں جب بھی روڈ پر اس گاڑی کو دیکھتا تھا تو اس کا پیچھا کیا کرتا تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’الحمداللہ اب یہ گاڑی میرے گیراج میں کھڑی ہے، میں نے اپنے خوابوں کی گاڑی خرید لی‘۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی چھ یا سات برس سے یوٹیوب پرلوگوں کومحظوظ کر رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ولاگنگ بھی شروع کردی ہے جسے لوگوں میں بہت مقبولیت مل رہی ہے 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.