بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان  کو موچکو سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکو نہ مانے تو دین محمد کی مزاحمت پر اُس کے پیٹ میں گولی مار دی۔ اُسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ چوبیس گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 سال کے دین محمد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا تھا، ملزم بلال اور اکبر کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے دوست عینی شاہد یاسین نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا، گرفتار ملزمان واردات کے دوران یاسین سے بھی گتھم گتھا ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.