جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی گئی خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں گلستان جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

گلستان جوہر بلاک 17میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا گیا۔

لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر افشاں کے مطابق مقتولہ ثناء طارق کو جسم کے مختلف حصوں پر دو گولیاں لگیں، مقتولہ کو ایک گولی گردن اور دوسری پسلی کے نیچے لگی۔

لیڈی ایم ایل اونے بتایا کہ مقتولہ کو قریب سے دونوں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ہفتوں کے دوران شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں فائرنگ سے خاتون کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل گلستان جوہر چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی علاقے میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کینیڈین شہریت رکھنے والی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھِیں جو کہ گلستان جوہر میں اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھیں، پولیس نے تاحال واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.