
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ڈچ کھلاڑی نے بنگلادیش کو شکست دینے کی درخواست کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈچ کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر جا رہے ہوتے ہیں تو بابر اعظم ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بابر اعظم کی جانب سے ہاتھ ہلانے پر ہالینڈ کے کھلاڑی ٹام کوپر نے بھی زوردار الفاظ میں کہا تھا کہ اب آپ کو اپنی جیت کو یقینی بنانا ہے تا کہ ہم چوتھے نمبر پر پہنچ جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
بنگلادیش کی شکست کے بعد گروپ ٹو میں چوتھے نمبر پر آنے کی وجہ سے ہالینڈ کی ٹیم اگلے ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر گئی ہے۔
Comments are closed.