بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

ڈچ کتابوں میں آصف زرداری سے متعلق مضمون، نیدرلینڈز نے سچ بتادیا

پاکستان میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن سے متعلق نیدرلینڈز کی نصابی کتاب کا ایک مضمون دکھایا جارہا ہے۔

5 اپریل کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک درسی کتاب کے مضمون کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ سابق پاکستانی صدر مسٹر ٹین پرسنٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار اور اس سرخی کے نیچے پاکستان کے سابق صدر زرداری کی تصویر ہے۔

ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ’نیدرلینڈز میں اسکول کے بچوں کو آصف زرداری کی کرپشن کا مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ مسٹر ٹین پرسنٹ کیلئے بدعنوانی کے اسباق کے طور پر ڈچ کتابوں میں شامل کیا جانا کتنا شرمناک لمحہ ہے‘۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد صارفین اس کی حقیقت جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔

بعدازاں نیدرلینڈز کی وزارت تعلیم، ثقافت اور سائنس نے جیو فیکٹ چیک کو اس بات کی تصدیق کی کہ آن لائن گردش کرنے والی تصویر درحقیقت ملک میں 4 سالہ سیکنڈری ووکیشنل ایجوکیشن پروگرام کی نصابی کتاب سے ہے۔

وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ یہ باب چار سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 16 سالہ طلبہ کیلئے پرانی اسکول کی نصابی کتاب سے ہے۔ نصابی کتاب میں سابق پاکستانی صدر پر کلاس ڈسکشن کے لیے ایک خبر شائع کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.