بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

ڈپٹی کمشنر کا کسی کو بھی بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او کے لیے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کا کسی کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظربند کرنے کا اختیار بحال ہو گیا۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی سی کی اپیل پر فیصلہ معطل کیا۔

ڈویژن بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.