ڈپٹی کمشنر دادو سمیع اللّٰہ نےکہا ہے کہ میہڑ میں کچھ لوگوں نے کھانا بنانے کے بعد آگ نہیں بجھائی، اسی دوران آندھی آگئی، آندھی کی وجہ سے آگ نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس رات 5 سے 6 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہوئے، جس میں 9 بچے جاں بحق، 45 مکانات اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر دادو نے کہا کہ میہڑ کے 2 خراب فائر ٹینڈرز کو مرمت کے لیے بھیج دیا ہے۔ متاثرین کو ٹینٹ، کولر، بستر، چارپائی اور تکیہ سمیت دیگر امدادی سامان دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ متاثرہ گاؤں پہنچے تو متاثرین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کروانے کی ہدایات جاری کردیں، سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
Comments are closed.