بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری عدالت میں پیش

مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز لہٰی کی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ان سے مخاطب ہو کر سوال کیا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب! کچھ چیزیں آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں، کیا حالات تھے کہ آپ کو عدالت میں پٹیشن دائر کرنا پڑی؟

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے کہا کہ مجھ سے میرے اختیارات واپس لیے گئے، اسمبلی کو نو گو ایریا بنایا گیا تھا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا کہ آپ نے اسمبلی اجلاس کی تاریخ کیوں بدلی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا۔

اپیل کنندگان کے وکلاء نے اس موقع پر بتایا کہ سپریم کورٹ کا کوئی حکم نہیں تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن یقینی بنایا جائے، میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ الیکشن ضرور ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آج طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.