امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیس کی پیروی کرنے والے جج اور ان کے اہلخانہ کو قتل کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جج جوان مرچن اور ان کے خاندان کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد نیویارک کے جج کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جج اور دیگر اعلیٰ حکام کو ای میلز، کالز اور خطوط کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس عدالتی عملے اور دیگر حکام کو اضافی سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو عدالت میں پیشی سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے جج مرچن کو انتہائی متعصب جج قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جج اور ان کا خاندان ٹرمپ سے نفرت کرنے والے ہیں۔
Comments are closed.