پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی کی شادی ہوگئی، تصاویر وائرل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کی شادی ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ فلوریڈا میں مائیکل بولوس نامی ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب سے کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب میں 12 سال کی تھی تو میرا ایک خواب پورا ہوا اور میری چھوٹی بہن پیدا ہوئی!‘

اُنہوں نے لکھا کہ’پہلی بار جب میں نے ٹفنی کو اپنی بانہوں میں لیا اور اس کی بڑی، مہربان، متجسس نیلی آنکھوں کی طرف دیکھا تو میں ان میں کھو گئی تھی‘۔

اُنہوں نے اپنی چھوٹی بہن کی نئی زندگی کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں چاہتی ہوں کہ نئی زندگی میں ٹفنی اور مائیکل کو ہمیشہ خوشی اور مسرت کی فراوانی ملے‘۔

ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

شادی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.