gay clubs for hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا  ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 375 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل 375 ملین ڈالرز میں جس سرمایہ کاری کرنےوالی فرم کو فروخت کیاگیا ہے وہ اس جگہ کا ’والڈورف آسٹوریہ‘کے نئے نام سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن نے 2013 میں ہوٹل کو خریدا اور اس کی تزئین و آرائش کی، جوکہ وائٹ ہاؤس سے دور تاریخی اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ بلاکس کے اندر واقع ہے۔ جبکہ یہ اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ خود اب بھی وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یو ایس جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن جو وفاقی حکومت کی جانب سے بطور مالک مکان کام کرتی ہے، مارچ میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی طرف سے اس ہوٹل کے حقوق میامی میں قائم سی جی آئی مرچنٹ گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس ڈیل میں لین دین سے ٹرمپ کو 100 ملین ڈالرز حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل نے وائٹ ہاؤس میں اپنے دور میں ٹرمپ کے حامیوں اور کچھ غیر ملکی حکومتی اہلکاروں کے لیے بطور میزبان بھی کام کیا۔

ٹرمپ کی صدارت کے دوران یہ ہوٹل، ٹرمپ اور ان کے خاندان کے خلاف مفادات کے تصادم کے الزامات کا مرکز بھی بنا، کیونکہ ناقدین کو تشویش تھی کہ بیرونی اداروں نے ہوٹل میں قیام کی بکنگ اور رقم خرچ کرکے ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔

سابق امریکی صدر پر دائمی ٹوئٹر پابندی درست اقدام نہیں ہے، یہ غلط فیصلہ تھا، ایلون مسک

یہی نہیں اس معاملے پر ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کی جانب سے  ایک مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ خاندان کی ملکیت والے ہوٹل کوامریکی صدارتی افتتاحی کمیٹی کی جانب سے ضرورت سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔

حال ہی میں، اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن اور ٹرمپ کی 2017 کی امریکی صدارتی افتتاحی کمیٹی نے 750,000 ڈالرز کی ادائیگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کےصدر منتخب ہوئے تو اُنہوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے یومیہ کام اپنے دو بیٹوں کے حوالے کر دیے تھے لیکن باضابطہ طور پر خود کو کاروبار سے الگ نہیں کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.