اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی کی شادی، ایوانکا اور جیرڈ کشنر بھی شریک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ کاروباری شخصیت مائیکل بولوس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

شادی کی تقریب فلوریڈا میں ٹرمپ کی نجی رہائشگاہ مار آلاگو میں ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ صاحبزادی کو رخصت کرنے کے لیے ان کا بازو تھامے خود دلہا کے پاس گئے۔

امریکی کانگریس رکن اینا پالینا نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کی شادی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

تصویر میں سابق صدر، ان کی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ، صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، بیرن ٹرمپ، ایرک ٹرمپ اور دلہن کھڑی ہیں۔

تقریب میں ایوانکا ٹرمپ نے بھی شرکت کی اور اپنے خاوند جیرڈ کشنر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.