امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ ڈونلڈ لو اور عمران خان کے قریبی ساتھی کی ملاقات پر بات کرنے کے مجاز نہیں۔
واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نیڈ پرائس نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے کئی اسٹیک ہولڈرز سے متعدد معاملات پر رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات کی تصدیق بھی نہیں کر سکتا۔
نیڈ پرائس کے مطابق امریکا کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری جماعتوں پر ترجیح نہیں دیتا۔ امریکا آئینی و جمہوری اصولوں، قانون و انصاف کی عملداری کی حمایت کرتا ہے۔
Comments are closed.