بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

ڈوریمون اور نوبیتا کی ملاقات ہوگئی، ویڈیو وائرل

بچوں کے پسندیدہ کارٹون ڈوریمون اور نوبیتا کی ملاقات ہوگئی، جاپانی کارٹون کی ہندی ڈبنگ کرنے والی دونوں خوبرو وائس اوور آرٹسٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سونال کوشل ڈوریمون کی آواز نکالتی ہیں جبکہ ثمرن کور نوبیتا کا وائس اوور کرتی ہیں۔

A post shared by Sonal Kaushal (@the_motormouth)

دونوں کی ملاقات ایک دعوت میں ہوئی اور انہوں نے مشہور زمانہ کارٹون کے چند ڈائیلاگز کہہ کر ویڈیو ریکارڈ کی۔

ڈوریمون ایک روبوٹک بلی ہے جس کے پاس مستقبل کے بہت سے گیجٹز ہیں، جن کی مدد سے وہ ایک شرمیلے اور کاہل لڑکے نوبیتا کی مدد کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.