جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی، ڈنمارک کے ناظم الامور کی سعودی دفتر خارجہ طلبی

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے ڈینش ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے ناظم الامور کو احتجاجی نوٹ دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.