پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آزاد اور ذمہ دار صحافت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
پی بی اے نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادیٔ اظہار، میڈیا کی آزادی کی حمایت کی ہے تاہم ہم ڈس انفارمیشن کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔
براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
پی بی اے کا کہنا تھا کہ حکومت اور دیگر میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کے خلاف قواعد بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈس انفارمیشن ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
پی بی اے نے مزید کہا کہ ڈس انفارمیشن سے بدامنی، عدم برداشت اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے۔
Comments are closed.