بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ ضمنی الیکشن دھاندلی معاملہ، 60 افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 60 افسران کے خلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ای سی پی کی جانب سے ڈی آر او سمیت 27 پریذائڈنگ افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں 7 ایس ایچ اوز، سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان احمد لاشاری، سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ای سی پی نے سابق اے سی ڈسکہ، سابق ڈی ایس پی سمبڑیال، ڈپٹی ایجوکیشن افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔  

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے معاملے میں ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرینگ افسر بھی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔ 

اسی طرح 8 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیرقانونی اقدامات میں ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے تمام افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کردی جبکہ تمام افسران کو دوبارہ الیکشن ڈیوٹی پر نہ لگانے کی بھی ہدایت کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کارروائی کے لیے احکامات بھجوا دیے، جبکہ افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.