جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈسکہ الیکشن؛ پی ٹی آئی کی اپیل مسترد،دوبارہ الیکشن کاحکم برقرار

سپریم کورٹ نے ڈسکہ این اے 75 سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کاالیکشن کمیشن کاحکم برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، مختصر فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کرانا کا حکم برقرار رہے گا۔

تحریک انصاف کے امیدوار آج سپریم کورٹ نے ہماری اپیل مسترد کردی ہےعلی اسجد ملہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  تفصیلی فیصلہ آنے کےبعد وجوہات سامنے آئیں گی ہم پُراعتماد ہیں، اب کی بار ن لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے ہم اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کا اختیار ہمارے پاس ہے، تفصیلی فیصلہ آنےکےبعد فیصلہ کریں گے ڈسکہ کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون جیتا اور کون ہارا،  ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں، الیکشن کمیشن نے جو کرنا تھا وہ کردیا۔

ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے  پاکستان  میں آنے والے الیکشن  میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا ہماری لیڈر شپ نے سکھایا کہ ووٹ پر پہرا دو،  یہ کامیابی آپ کی کامیابی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کیا گیا،ہراساں کیا گیا،میراپیغام ہے اب یہ نہ سوچا جائے۔

You might also like

Comments are closed.