نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہو گا۔
ڈسکوز نے اتھارٹی کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے سماعت کل کرے گا، کے الیکٹرک اور سی پی پی اے نے درخواستیں مئی کی فیول پرائس کے لیے جمع کرائی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔
درخواستوں کی من وعن منظوری کی صورت میں ڈسکوز صارفین پر 29 ارب کا اور کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
Comments are closed.