الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ روک دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریننگ روکی ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریٹرننگ افسران کی الیکشن سے متعلق تربیت روک دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں تربیت کا عمل کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں جاری تھا، ٹریننگ میں 67 ریٹرننگ افسران حصہ لے رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن 11دسمبر کو معطل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
Comments are closed.