بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈرا پاکستان کی جیت ہے، آسٹریلوی میڈیا کی پیٹ کمنز پر تنقید

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر آسٹریلوی میڈیا نے پیٹ کمنز کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیئے، کہا کہ پاکستان نے 170 اوورز سے زیادہ کھیلے، ڈرا پاکستان ٹیم کے لیے جیت ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے اپنے کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کو کچھ مختلف کرنا چاہیے تھا، کراچی ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آؤٹ کرنے کے لیے چوتھے اور پانچویں دن میں بہت وقت تھا،ٹیم نے کیچز ڈراپ کیے، اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ نے چانس مس کیے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس پاکستان کو آؤٹ کرنے کے لئے بہت اوورز تھے، چانس مس کرنے پر یقینی طور پر ٹیم کو سخت مایوسی ہوئی ہو گی۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنے کرکٹ ریکارڈ کی سب سے طویل اننگز کھیل لی۔

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو یہ ٹیسٹ میچ ہر صورت میں جیتنا چاہیے تھا، موجودہ صورتحال میں کئی سوالات کپتان سے پوچھیں جائیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کو فالو آن نہیں کرنا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.