نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہوجائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عامر میر نے کہا کہ بیدیاں روڈ پر شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا، اس تھیٹر میں پابندی کے باوجود اسٹیج ڈرامے کی نمائش جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ تھیٹر منیجر محمود اختر نے حکومتی قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اسٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبے بھر کے تمام تھیٹر مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کردیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامیٹک ایکٹ 1876ء میں ترامیم کی منظوری تک کسی تھیٹر میں ڈرامہ نہیں دکھایا جائے گا۔ ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہوجائے گا۔
Comments are closed.