بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈرائیور کے ہاتھ سے کھانا کھاتے ہوئے شیر کی ویڈیو وائرل

بس ڈرائیور کے ہاتھ سے کھانا کھاتے ہوئے شیر کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔

ویڈیو میں ایک بس ڈرائیور کو اپنے ہاتھ سے ایک شیر کو گوشت کا ٹکڑا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بس ڈرائیور کے ہاتھوں میں گوشت کا ٹکڑا دیکھتے ہی فوراً شیر بس کی کھڑکی کی جانب بڑھتا ہے اور اپنے پنجوں سے گوشت کو جھپٹ لیتا ہے۔

یہ ویڈیو پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اسے 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

جہاں کچھ لوگوں کو یہ ویڈیو کافی خطرناک لگی، وہیں کچھ لوگوں کو یہ ویڈیو کافی دلچسپ بھی محسوس ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.