بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وباء کورونا وائرس کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت کردی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے پلازما معمولی علامات والے کورونا مریضوں کو نہیں لگانے چاہئیں۔

میڈیا بریفنگ میں سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اومی کرون پھیلاؤ کے اثرات اس کی شدت، اس کے ٹیسٹ، ویکسین اور بہت سی باتیں ابھی جاننی باقی ہیں۔

عالمی ادارے نے کہا کہ کورونا سے شفا پانے والے افراد کے بلڈ پلازما سے کورونا مریضوں کے بچنے یا مصنوعی تنفس دینے کی شرح میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے علاج کا یہ طریقہ مہنگا ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.