خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔
پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او یاسمین راشد کو کورونا کے خلاف قائدانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے صوبائی وزیر صحت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ہزاروں جانیں بچائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خدمات کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔
Comments are closed.