galaxy s10 stereo hookup hookup bbw com farm girl hookup hookup Colmar burley bike hookup curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈبلیو ایچ او کا اومی کرون سے متعلق نیا بیان

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے حوالے سے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی وباء کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کردیا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

ادھر چین میں کورونا وائرس کے سبب پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، چین کے شہر یان آن کے مختلف علاقوں میں عوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022ء میں کورونا وائرس کی وباء کی پانچویں لہر آ سکتی ہے۔

چین کے شہر شیان میں شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ شہر میں ہر 3 دن میں خاندان کے ایک فرد کو ضروری سامان لانے کی اجازت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.