لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کہا تھا کہ سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں۔
عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.