
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبرپختون خوا کے سابق وزیرِ صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو چیلنج دے دیا۔
پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ صحت خیبر پختون خوا ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان نے یہ چیلنج دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دینے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں، اگر ہمت ہے تو الیکشن جیت کر دکھائیں۔
ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے میرے خلاف ذاتی سازشیں کیں جن کا نقصان پارٹی کو ہوا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ صحت خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے لکی مروت میں ہماری سیاسی بصیرت کو چیلنج کیا ہے۔
Comments are closed.