امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک ماہر امراض چشم نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ناقابل یقین اور حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک مریضہ کی آنکھوں کے اندر غلطی سے یا بھول جانے کی وجہ سے رہ جانے والے 23 کانٹیکٹ لینس نکال رہی ہیں۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا کیلیفورنیا کے علاقے نیوپورٹ بیچ میں قیام پذیر ہیں۔
انہوں نے انسٹا گرام پر جو اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے اس میں وہ نہایت احتیاط سے ایک مریضہ کی آنکھوں سے چند کانٹیکٹ لینس نکال رہی ہیں۔
اس تعداد کو چند کہنا درست نہیں ہوگا کیونکہ ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا کے دعوے کے مطابق انہوں نے معمر مریضہ کی آنکھوں سے کم از کم 23 پرانے کانٹیکٹ لینس نکالے جو کہ انہوں نے مہینوں یا ممکنہ طور پر سالوں پہلے لگائے اور پھر انہیں نکالنا بھول گئیں۔
یہ ویڈیو چند روز قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، ڈاکٹر کترینہ کی اس ویڈیو کا عنوان تھا، کانٹیکٹ لینس لگاکر کبھی بھی نہ سوئیں۔
لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور یہ سوچتے رہے کہ کس طرح کوئی اپنی آنکھوں میں اتنے سارے کانٹیکٹ لینس بھول سکتا ہے۔
Comments are closed.