بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر نوشین کی پُراسرار موت کی عدالتی تحقیقات کا آغاز

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں فورتھ ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق آج سکستھ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر نوشین کی ہاسٹل وارڈن ڈاکٹر لبنی کا بیان قلمبند کریں گے، تمام طلب کئے گئے افراد عدالت میں موجود ہیں ، عدالتی تحقیقات بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عطا الرحمٰن کی استدعا پر کی جا رہی ہے۔

عدالتی تحقیقات 30 روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نوشین کی پنکھے سے پھندا لگی لاش 24 نومبر 2021 ء کو اس کے ہاسٹل کے کمرے میں پائی گئی تھی، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گلے میں پھندا لگ کر دم گھٹنا بتایا گیا تھا۔

ڈاکٹر نوشین سی ایم سی میں ایم بی بی ایس فورتھ ایئر کی طالبہ تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.