چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایم بی بی ایس کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی پوسٹمارٹم رپورٹ پر اسکے والدکے عدم اطمینان کے بعد میڈیکل یونی ورسٹی انتظامیہ کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ سامنے آگیا۔
شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے رجسٹرار نے سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رجسٹرار نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بعض عناصر ڈاکٹر نوشین کے معاملے کو یونیورسٹی کے خلاف اکسانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کو حراساں کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل انکوائری سے معاملے کی شفافیت میں اضافہ ہوگا ڈاکٹر نوشین کے جسم کے بعض اجزا کی کیمیکل رپورٹ آج پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ چوبیس نومبرکوہاسٹل کےکمرے سے نوشین کاظمی کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔متوفیہ سی ایم سی کی چوتھے سال کی طالبہ تھی۔
Comments are closed.