ڈاکٹر نوشاد اے شیخ کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اجلاس میں کونسل کا متفقہ طور پر صدر اور ڈاکٹر خورشید احمد خان کو نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارتِ صحت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ کے تحت قائم تلاش اور نامزد کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اراکین کے ناموں کی تقرری کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق اراکین میں ڈاکٹر نوشاد اے شیخ، جاوید امین خان، سلطان مسرور، شبیر کسبتی، ڈاکٹر نقیب اللّٰہ اچکزئی، زبیر خان، خورشید احمد خان، سرجن جنرل آف دی آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز یا ان کا نامزد کردہ کوئی اور سیکریٹری ہیلتھ ڈویژن شامل ہیں۔
Comments are closed.