بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، آج بھی کوئی گواہ پیش نہ کیا گیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی مبینہ خودکشی اور زیادتی کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت کی جانب سے گواہوں کو ایک بار پھر سمن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سماعت کے دوران ملزم جنید، تابش، وقاص اور سعد پیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی، خاتون ڈاکٹر کلفٹن کے نجی اسپتال میں نوکری کرتی تھی۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر بھی گواہ پیش نہ ہونے پر سمن جاری کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی و زیادتی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی کے بعد اب تک کسی گواہ کا بیان قلم بند نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ 2020ء میں کراچی کے گزری تھانے میں درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اگست 2020ء میں کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے مبینہ طور پر گھر میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.