وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی امور اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین توری نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر علی ارشاد کمبوہ کو ہیومن رائٹس کا فوکل پرسن نامزد کردیا ہے۔
فرانس کی متعدد سیاسی سماجی شخصیات، جن میں معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری انار تارڈ بھی شامل ہیں، نے ڈاکٹر علی ارشاد کمبوہ مبارک دیتے ہوئے ان کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کی نامزدگی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انار تارڈ نے کہا ڈاکٹر علی ارشاد کمبوہ قبل ازیں وفاقی وزارت داخلہ کے بطور کواڈنینٹر کمیونٹی کی بھرپور خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے ملک و قوم پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں، انہیں وفاقی سطح پر اہم ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئے تھیں۔
واضع ہو کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.