چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لیہ میں جو زمین خریدی کیا اس کی مالیت 6 ارب روپے ہے؟
جیو فیکٹ چیک نے محکمۂ اینٹی کرپشن کے دعوے اور سوشل میڈیا پر پھیلی خبر کی تردید کر دی۔
سرکاری اہلکاروں اور رہائشیوں نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ لیہ میں پانچ ہزار کنال سے زائد کی زمین کی قیمت تقریباً 13 کروڑ روپے ہے۔
قانونی قبضہ ہو تو زمین کو ایک لاکھ روپے اور دستاویزات نہ ہوں تو 25 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے فروخت کیا جا سکتا ہے، دونوں صورتوں میں زمین کی مالیت 6 ارب روپے نہیں بنتی۔
Comments are closed.