اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے اسٹیٹ بینک خود مختاری بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ حکومت کو مسلسل کمرشل بینکس سے اتنا قرضہ نہیں لینا چاہیے۔
ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور فسکل کوآرڈی نیشن بورڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے تھا، اشد ضرورت ہے کہ ملک کی دونوں پالیسیاں کوآرڈی نیشن سے ایک ہی سمت میں چلیں، الگ الگ سمت میں نہیں۔
Comments are closed.