بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عشرت العباد کا آفاق احمد سے رابطہ، ذرائع

کراچی کی سیاست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران سیاسی صورت حال اور کراچی کے موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ضروری ہے کہ منقسم قیادت ایک جگہ جمع ہوکر آواز بلند کرے، اس حوالے سے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔

سابق گورنر نے کہا کہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے، زیادتیوں کے ازالے کے لیے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔

آفاق احمد نے سابق گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی آپ کا کردار اہم اور سب کو ساتھ ملاکر چلنے والا رہا، آپ جو کوشش کررہے ہیں اس کے لیے دعاگو ہوں۔

عشرت العباد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مسائل کے حل، زیادتیوں کےخلاف میرا ساتھ اور تعاون ہمیشہ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.