ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.