بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

ڈاکٹر طلعت کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی شرکت

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں قتل پاکستانی ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی حمزہ مسجد میں ادا کردی گئی۔

ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت  سابق وفاقی وزیر بابر غوری، ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلیمان لالانی  اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کی رہائشی بلڈنگ میں بچوں کے سامنے چاقو سے وار کرکے قتل کیا گیا۔

ان کی تدفین سیئٹل میں ہوگی، ان کی میت کچھ دیر میں ہیوسٹن سے روانہ کی جائے گی۔

ڈاکٹر طلعت  اپنے شوہر گوہر خان، بیٹے احمد کے ساتھ جولائی میں سیئٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

واقعے کے بعد لواحقین نے واپس سیئٹل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تدفین ریاست واشنگٹن ہی میں کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.