پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ ادا کر دیا ہے، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگر آج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا‘۔
Comments are closed.