ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
20 گریڈ کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) تعینات کردیا گیا۔
ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات دے رہے تھے۔
ڈاکٹر سیف الرحمٰن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹرو پولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔
وہ ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر سیف کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب تعینات رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا نام زیرِ غور تھا۔
Comments are closed.