سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کندھ کوٹ میں آئی بی اے کے پروفیسر ڈاکٹر اکمل ساوند کے قبائلی جھگڑے میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکمل ساوند کے قتل کی ذمہ داری مقامی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ پر عائد ہوتی ہے۔
کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں سید زین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت، صوبے کے ہر اضلاع میں پولیس افسروں کی تقرری مقامی قبائلی سرداروں کے حکم پر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو قبائلی اور لسانی جنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔ سندھ حکومت امن و امان تباہ کرنے والوں اور ان کے سہولت کار سرداروں، وڈیروں اور نوابوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہید ڈاکٹر اکمل ساوند کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments are closed.