بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دیدی، لندن سے روانگی کل متوقع

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں علاج کے لیے مقیم جہانگیر ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر…

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی کل رات لندن سے پاکستان کےلیے روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی کل روانگی کی صورت میں بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن سے براستہ دبئی پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.