پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے مگر لانگ مارچ میں جاؤں گا۔
چند ماہ قبل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین نے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ موہنی روڈ چوک پر کارکنان مریم نواز، حمزہ شہباز کے قافلے کا استقبال کریں گے۔
خیال رہے کہ رہنما ن لیگ بلال یاسین کچھ عرصہ قبل لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.