وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کےخلاف کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، کچے کے علاقوں میں مسائل ہیں مگر ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرے گا تو نتائج بہتر نہیں نکلیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں دیر کی، معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو عید کے بعد گھر بنانے کیلئے رقم کی پہلی قسط دیں گے۔
Comments are closed.