سابق سینئیر سفارت کار طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کوئی سازش نہیں، سابق آرمی چیف تصدیق کرچکے ہیں۔
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر سب سے اہم بات جنرل باجوہ نے کی، جنہوں نے کہا کہ ڈان لیکس حقیقت نہیں تھی۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے الزام لگایا وہ خود تردید کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائفر انتہائی حساس دستاویز تھی جس تک رسائی صرف چند افراد کو تھی، سائفر انتہائی رازداری کا متقاضی تھا، جلسہ تو دور، سائفر کو آفس سے باہر بھی نہیں جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تعلقات بہتر کرنے ہیں تو انہیں بھی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔
سابق سفارتکار طارق فاطمی نے نواز شریف کی واپسی یا صدر مملکت عارف علوی کے بیان پر جواب سے گریز کیا۔
Comments are closed.